یہ سوال سب سے پہلے اس لیے اٹھایا کہ میں نے دیکھا ہے کئی لوگ بہت کچھ جانتے ہیں مگر لکھتے نہیں، اور کچھ کم جانتے ہیں مگر ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ فورم کا فائدہ تب ہوتا ہے جب لکھنے والا ذمہ داری کے ساتھ بات کرے۔ میں خود شروع میں خاموش رہا کیونکہ ڈر تھا کہ کہیں غلط نہ کہہ دوں۔ وقت کے ساتھ سمجھ آیا کہ سوال پوچھنا بھی سیکھنے کا حصہ ہے۔ اسی لیے میں چاہتا ہوں کہ لوگ بتائیں کہ وہ کب بولتے ہیں اور کب رکنا بہتر سمجھتے ہیں۔